یورپی یونین کا وفد آج 2 سی فوڈ فیکٹریوں کا دورہ کرے گا

کراچی فش ہاربر کے آکشن ہال اور موڈیفائی کی گئی کشتیوں کا بھی معائنہ کیا جائیگا۔

یورپی یونین نے2007 میں پاکستانی سی فوڈ پر لگائی گئی پابندی گزشتہ ماہ ہی اٹھائی ہے۔ فوٹو: فائل

یورپی یونین کا وفد جمعرات کو کراچی میں یورپی یونین کو سمندری خوراک برآمد کے لیے منظور کی جانے والی 2 فیکٹریوں کا دورہ کرے گا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے وفد میں Pierre Mayaudon اور یورپی یونین وفد کے سینئر ٹریڈ ایڈوائزر حسنین افتخار شامل ہیں، یورپی یونین کا وفد یورپی یونین کی جانب سے ایکسپورٹ کے لیے منظور کی جانے والی دو کمپنیوں کو اخلاق انٹرپرائزز اور اے جی فشریز کی فیکٹریوں کا دورہ کرے گا۔ یورپی وفد کراچی فش ہاربر کے آکشن ہال کے علاوہ موڈیفائی کی گئی کشتیوں کا بھی معائنہ کرے گا۔




یورپی یونین نے 2007 میں پاکستان کی 11 سی فوڈ فیکٹریوں کو ڈی لسٹ کرتے ہوئے پاکستان سے سی فوڈ کی درآمد معطل کردی تھی تاہم فش ہاربر اتھارٹی اور سندھ حکومت کی جانب سے یورپی اعتراضات دور کیے جانے کے بعد گزشتہ ماہ دو پاکستانی فیکٹریوں کو برآمدات کی اجازت دے دی ہے، پاکستان پر پابندی کے خاتمے کے بعد یورپی یونین کے لیے پہلی شپمنٹ 12 مارچ کو روانہ کی جائیگی۔
Load Next Story