نیویارک میں پاکستان کیپٹل مارکیٹ ڈے کا اہتمام
فنڈ منیجرز ودیگرکی شرکت، پاکستان میں بہتر مواقع کے حامل سیکٹرزکی آگہی دی گئی
فنڈ منیجرز ودیگرکی شرکت، پاکستان میں بہتر مواقع کے حامل سیکٹرزکی آگہی دی گئی۔ فوٹو: فائل
الیگزر سیکیورٹیز اور کریڈٹ سوئس نے نیویارک میں مشترکہ طور پر پاکستان کیپٹل مارکیٹ ڈے کا اہتمام کیا۔
پاکستان میں بہتر مواقع کے حامل سیکٹرز کے حوالے سے دنیا بھر کے فنڈ مینجرز کو آگہی فراہم کرنے کیلیے منعقدہ اس ایونٹ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ابھرتی ہوئی اور فرنٹیرمارکیٹس نے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد کی توجہ حاصل کی، پاکستانی وفد الیگزر سیکیورٹیز کے سینئر ٹیم ممبرز اور بینکنگ، فرٹیلائزرز، سیمنٹ،فوڈ، کیمیکل اور انرجی سیکٹر کی نمائندگی کرنے والی پاکستانی کمپنیز کے عہدیداران پر مشتمل تھا، وفد کے ارکان اور سرمایہ کاروں کے درمیان کچھ اہم نکات پرتبادلہ خیال ہوا ان میں آنے والے الیکشن کے اثرات اور کاروبار ی ترقی کے مواقع شامل ہیں۔
پاکستان میں ریٹیل، انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ، انرجی سیکٹر میں زیادہ منافع اور بینکنگ، سیمنٹ و کھاد کے سیکٹرز کے امکانات میں روایتی طویل المیعادی فنڈز سے لے کر مخصوص خطے کے لیے مخصوص ہیج فنڈز میں سرمایہ کاروں نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا۔ الیگزر سیکیورٹیز کے سی ای او جنید اقبال نے کہا کہ سرمایہ کار نہ صرف میڈیا میں نظر آنے والے سیاسی شورو غل سے آگے دیکھتے ہیں بلکہ گزشتہ 5 سال کے دوران کارپوریٹ پاکستان کی طرف سے جس متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں، سوالات بہت واضح تھے لیکن ہماری مارکیٹ کے حوالے سے ان کی معلومات متاثر کن ہیں۔
شرکا کی ایک بڑی تعداد نے اسی سال پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، ہم اس سلسلے میں بڑی پیش رفت کی توقع رکھتے ہیں۔ ایونٹ میں شریک ایک فنڈ مینجر نے کہا کہ تشدد اور سیاسی شور کی بنا پر میڈیا میں حاصل کی گئی توجہ پاکستان کے لیے انتہائی تشویشناک ہے جبکہ اصل صورتحال قابل تعریف ہے مگر پاکستان کے حوالے سے آنے والی خبروں کی بنا پر پاکستان میں سرمایہ کاری ایک مشکل فیصلہ ہے، میرے سینئرز کیلیے بم دھماکوں اور اینگرو فوڈز کی کامیاب ترقی کو ایک ہی وقت میں سمجھنا کافی دشوار ہے۔