چیف جسٹس جمعرات کو نواز شریف کی اپیل چیمبر میں سنیں گے
رجسٹرار آفس نے سابق وزیراعظم کی اپیل پر اعتراض لگایا تھا
تحریک انصاف کی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف ممنوعہ فنڈزکے معاملے پر چیمبر اپیل بھی16 نومبرکوسماعت کے لیے مقرر۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جمعرات 16 نومبر کو خود اپنے چیمبر میں سابق وزیر اعظم کی طرف سے دائر اپیل کی سماعت کرینگے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں زیر سماعت ریفرنسز یکجا کرنے کے بارے میں درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل سماعت کیلیے مقرر کردی ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جمعرات16 نومبرکوخود اپنے چیمبر میں سابق وزیر اعظم کی طرف سے دائر اپیل کی سماعت کرینگے۔
سابق وزیر اعظم نے احتساب عدالت میں زیر سماعت نیب کے 3 ریفرنسزکو یکجاکرنے کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن رجسٹرار آفس ن درخواست اعتراضات لگا کر مستردکردی تھی جس کے خلاف اپیل دائرکی گئی، اپیل میں کہاگیا ہے کہ نیب قانون کے مطابق ایک ہی الزام پر تین ریفرنسزدائر نہیں کئے جاسکتے اس لیے عدالت عظمی نیب کو حکم جاری کرے کہ تینوں عبوری ریفرنسز کو یکجاکرکے ایک ہی ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کرے جب کہ احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز پرمزید سماعت بدھ 15 نومبرکوہوگی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کو ممنوعہ فنڈز لینے والی پارٹیاں قرار دلوانے کیلیے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواستوں پر اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیلیں بھی چیف جسٹس 16نومبرکو اپنے چیمبر میں سنیں گے۔
واضح رہے کہ یہ درخواستیں اسد عمر اور شیریں مزاری نے دائرکر رکھی ہیں جب کہ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پراعتراض لگاتے ہوئے درخواستیں واپس کردی تھیں جن کیخلاف چیمبر اپیلیں دائرکی گئی ہے۔