پولیس نے مقابلے میں اہلکاروں کے قاتل سمیت77ملزمان گرفتار کر لیے

سپر ہائی وے پر ملزمان کی لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی، مقابلے میں زخمی ملزم رحمت گرفتار.

فوٹو: فائل

سچل پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد سپر ہائی وے سے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ملزم پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے،ایسٹ پولیس نے77 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔




تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر دو ملزمان شہریوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونےکی کوشش کی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا ۔

ایس ایچ او سچل اظہر اقبال نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس نے زخمی ملزم رحمت ولد عجب خان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،ملزم سہراب گوٹھ تھانے کے پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے اور پولیس کو مطلوب تھا ، ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

علاوہ ازیں ایسٹ زون پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے دوران 77 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ، ملزمان میں 28 مفرور ملزمان بھی شامل ہیں ، گرفتار افراد اسٹریٹ کرائم سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، ان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں کئی اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔
Load Next Story