سبزی منڈیآتشزدگی سے کولڈ اسٹوریج میں دھماکے کا خطرہ تھا
آگ کے کولڈ اسٹوریج تک پہنچنے پر امونیا گیس سے بم دھماکا ہوجاتا، تاجر رہنما.
ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ بلوچ نے مدد نہیں کی،آتشزدگی سے 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوگیا فوٹو: فائل
سبزی منڈی میں آتشزدگی سے امونیا گیس کے بڑے کولڈ اسٹوریج کے دھماکے سے اڑنے کا خطرہ تھا۔
کراچی سبزی منڈی کے عقبی حصے میں بڑے کولڈ اسٹوریج قائم ہیں جہاں لاکھوں ٹن پھل اور سبزیاں محفوظ کی جاتی ہیں،گذشتہ روز لگنے والی آگ بے قابو ہوکر کولڈ اسٹوریج کی جانب پھیلنا شروع ہوگئی تھی۔
تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھانے اور کولڈ اسٹوریج کی جانب پھیلنے سے روکنے کے لیے بڑی تعداد میں پانی کے ٹینکرز مہیا کیے، آگ کولڈ اسٹوریج تک پہنچ جاتی تو امونیا گیس کی وجہ سے کولڈ اسٹوریج کے بم کی طرح اڑنے کا خطرہ تھا،سبزی منڈی کی ہولناک آتشزدگی سے تاجروں کو 20کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے تاجروں نے حکومت سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔
سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین محمد آصف کے مطابق سبزی منڈی میں بدترین آگ لگنے کے باوجود منڈی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی بلوچ نے آگ پر قابو پانے کی کوشش نہیں کی جس کے باعث لکڑی کی پیٹیوں اور باردانہ میں لگنے والی آگ نے سبزی منڈی کے 33 فیصد حصے کو جلاکر خاک کردیا،آتشزدگی اور کروڑوں کے نقصان کے باوجود کسی سرکاری اہلکار نے منڈی کا رخ نہیں کیا۔
آگ سے سبزیوں کے11شیڈز جلے ہیں جس میں سے 8 شیڈز مکمل طور خاکستر ہوگئے،شیڈز میں دفاتر، کاروباری ریکارڈ اور قریب کھڑی گاڑیاں، سائیکل رکشے اور لکڑی کی ٹرالیاں بھی جل گئیں، انھوں نے بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ بلوچ کی جانب سے کوئی مدد نہ ملنے پر تاجروں نے اپنی
مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کے اقدامات شروع کیے اور دیگر ذرائع سے فوری طور پر فائر بریگیڈ گاڑیاں منڈی بھیجنے کی اپیل کی فائر بریگیڈ کی پہلی گاڑی آگ لگنے کے ایک گھنٹے بعد منڈی پہنچی اس دوران تیز ہواؤں کے باعث آگ نے 11شیڈز کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔
محمد آّصف کے مطابق منڈی میں لگنے والی آگ سے شہر کو سبزیوں کی سپلائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،فروٹ ویجیٹبل امپورٹرز ایکسپورٹرز کے چیئرمین وحید احمد کے مطابق سبزی منڈی میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیلتی ہوئی کولڈ اسٹوریج کا رخ کرنے لگی جس سے پوری منڈی تباہ ہونے کا خطرہ تھا، تاجروں اور فیکٹری مالکان نے اپنی مدد آپ کے تحت بڑی تعداد میں پانی کے ٹینکرز طلب کیے ۔
جن سے آگ بجھانے و الی گاڑیوں کی ری فلنگ کرکے آگ کو کولڈ اسٹوریج تک پہنچنے سے روکا گیا،سبزی منڈی کے رہنما حاجی عبدالرزاق نے بتایا کہ تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے حکومت نے تاجروں کے نقصان کا ازالہ نہ کیا تو سبزی منڈی میں تجارتی سرگرمیاں بند کردی جائیں گی۔