سانحہ کراچی متحدہ نے عوامی حلقوں کی اپیل پر غیر معینہ ہڑتال کی کال واپس لے لی

کراچی کی ابترمعیشت اورطلبہ کے تعلیمی نقصان کااندازہ ہے اس لیے کال واپس لی تاہم متاثرین عباس ٹائون کوتنہانہیںچھوڑیں گے

کراچی: متحدہ کے رہنما رضا ہارون خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آبادمیں پریس کانفرنس کررہے ہیں ۔ فوٹو : محمد ثاقب / ایکسپریس

KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تاجروں،صنعتکاروں،ٹرانسپورٹرزاورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی دردمندانہ اپیل اورملک و قوم کے وسیع ترمفادمیںغیرمعینہ مدت تک کاروباربندرکھنے کافیصلہ واپس لے لیا ۔

یہ اعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ارکان رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ رضاہارون نے کہاکہ کراچی پاکستان کامعاشی حب ہے اورہمیں کراچی کی اہمیت کابہت اچھی طرح اندازہ ہے،کراچی تاجربرادری،ان کی نمائندہ تنظیموں،صنعتکاروں،ٹرانسپورٹرزاورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی جانب سے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباداورلندن سیکریٹریٹ میں رابطہ کر کے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے غیرمعینہ مدت تک جاری احتجاجی کال پرنظرثانی کی درخواست کی گئی۔

جس پرہم نے فیصلہ واپس لیاہے تاہم سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری تک احتجاج کاسلسلہ جاری رہے گاجونہ صرف ملک کے ایوانوں میں ہوگابلکہ اس احتجاج میں تمام پرامن جمہوری طریقے استعمال کیے جائیں گے،جب تک سانحہ عباس ٹاؤن کے تمام متاثرین کوانصاف فراہم نہیں کردیا جاتا،سانحے میں ملوث سفاک دہشتگردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارنہیں کرلیاجاتااور ایک ایک متاثرہ خاندان کی بحالی نہیں ہوجاتی ایم کیوایم چین سے نہیں بیٹھے گی،ایم کیوایم اپنے مطالبات سے دستبردارنہیں ہوئی بلکہ اب بھی ہمارے مطالبات وہی ہیں کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک قاتلوں اوران کے سرپرستوں کوجلداز جلدگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے اورمتاثرین کوانصاف فراہم کیاجائے۔




جہاں ہم نے تاجروں اورصنعت کاروں کی بات سنی اورفیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے غیرمعینہ مدت کے احتجاج کی کال واپس لی وہیں ہماری ان تاجروں اور صنعتکاروں سے درخواست ہے کہ وہ حکمرانوں سے سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث سفاک دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کی گرفتاری کیلیے مطالبہ کریں۔ انھوں نے کہاکہ سانحہ عباس ٹاؤن پرعوام میں شدیدغم وغصہ پایا جاتا ہے اور وہ انصاف کے منتظرہیں،ہم نے سانحے پرحکومتی بے حسی، متاثرین کی دادرسی نہ کرنے اوراس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کیخلاف اب سے چند گھنٹوں قبل احتجاجی تحریک شروع کرنے کااعلان کیا اور اس احتجاجی تحریک کے سلسلے میں ہم نے عوام، تاجروں صنعتکاروں اورٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کی تھی کہ وہ سانحہ عباس ٹاؤن میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری تک اپناکاروباربند رکھیں اورپرامن احتجاج جاری رکھیں اس اپیل پرتاجروں،دکانداروں ، ٹرانسپورٹرز اور عوام نے جس یکجہتی کا اظہارکیا اوراس فیصلے کی جس مثالی اندازمیں حمایت کی اس کاشکریہ اداکرنے کیلیے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

سب کے دل مغموم ہیں،اس فیصلے پر جہاں عوام کے مختلف طبقات اور گروپس نے اپنی بھرپورحمایت کااعلان کیاوہاں تاجروں، صنعتکاروں، دکانداروں اورٹرانسپورٹرزکی تنظیموں کے رہنماؤں،بزنس کمیونٹی کی دیگرشخصیات،اسکولوں کی انجمنوں کے عہدیداروں نے ہم سے رابطہ کرکے یہ اپیل کی کہ وہ بھی ایم کیوایم کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں تاہم کراچی کی معیشت کی ابتر صورتحال کے پیش نظرغیرمعینہ مدت کی ہڑتال کے فیصلے پرنظرثانی کی جائے،اسی طرح اسکولوں کی انجمنوں نے بھی ایم کیوایم کے مؤقف کی حمایت کی اورغیرمعینہ مدت تک تعلیمی ادارے بندرکھنے کااعلان کیا۔

انھوں نے مزیدکہاکہ ہمیں پاکستان خصوصاًکراچی کی معاشی صورتحال کابھی اندازہ ہے اورتعلیمی اداروںکی بندش سے طلبہ کوپہنچنے والے تعلیمی نقصان کابھی اندازہ ہے لہٰذامتحدہ قومی موومنٹ نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کے فیصلے کوواپس لے لیاتاہم سانحہ عباس ٹاؤن پر پر امن احتجاج کے آئندہ کے پروگرام کااعلان ایک دوروزمیں کیاجائے گا۔ایم کیوایم کی اپیل کے بعدکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے اعلان کیاہے کہ جمعرات کوپبلک ٹرانسپورٹ حسب معمول چلے گاجبکہ کاروبائی و تجارتی انجمنوں اور اسکولوں کی انتظامیہ نے بھی معمول کے مطابق دکانیں اور کاروبار اور اسکولز کھولنے کااعلان کیاہے۔
Load Next Story