موروثی سیاست کے خاتمے کیلئے شادی نہیں کروں گا راہول گاندھی
راہول گاندھی شادی کر کے بچے اس لیے پیدا نہیں کرنا چاہتے کیونکہ پھر وہ انھیں وزیر اعظم بنانا چاہیں گے۔
راہول گاندھی شادی کر کے بچے اس لیے پیدا نہیں کرنا چاہتے کیونکہ پھر وہ انھیں وزیر اعظم بنانا چاہیں گے۔ فوٹو : فائل
بھارت میں حکمراں جماعت کانگریس کے نائب صدر اور گاندھی خاندان کے فرزند راہول گاندھی نے موروثی سیاست کے خاتمے کیلیے شادی نہ کرنے اور وزیر اعظم نہ بننے کا اعلان کیا ہے ۔
راہول گاندھی نے کہا کہ اگر شادی کر کے بچے پیدا کیے تو پھر یہ خواہش ہو سکتی ہے کہ وہ وزیر اعظم بنیں، اس طرح پارٹی پر گاندھی خاندان کی اجارہ داری بدستور جاری رہے گا ۔ منگل کو پارٹی کے اراکین پارلیمان اور کچھ صحافیوں کی موجودگی میں انھوں نے یہ اعلان کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شادی کر کے بچے اس لیے پیدا نہیں کرنا چاہتے کیونکہ پھر وہ انھیں وزیر اعظم بنانا چاہیں گے اور کانگریس پارٹی پر گاندھی خاندان کی اجارہ داری کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔