یمن ڈرون حملے اور خودکش دھماکے میں 53 افراد ہلاک درجنوں زخمی

امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے، وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا

امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے، وقوعہ کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا. فوٹو اے ایف پی

لاہور:
یمن میں خود کش دھماکے اور ڈرون حملوں میں53 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔ خود کش حملہ جنوبی یمن کے ایک گاؤں میں ہوا جس میں45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اے ایف پی کے مطابق صوبائی گورنرنے بتایاہے کہ یہ خودکش حملہ شدت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے فوج کے ملیشیاء کی ایک اہلکار کے نمازجنازہ کے موقع پر کیاگیا۔


اسپتال ذرائع کے مطابق 24لاشوں کواسپتال لایاگیاجبکہ 12افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑگئے جبکہ مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالے 6افراد کی میتیں ان کے رشتے داردھماکے بعد خوداٹھاکرلے گئے اورتین مزیدافرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد45ہوگئی۔ زخمیوں کا اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

شہرکے نائب سربراہ نے حکومت کوواقعے کاذمہ دارقراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت کی طرف سے شہرمیں فوج اورپولیس کی تعیناتی کاعمل سست روی کا شکار ہے۔ایک دوسرے واقعے میں صوبے آبیان کے علاقے جار میں امریکی ڈرون طیارے کے حملے میں8 قبائلی افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی افراد کے مطابق ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے گاڑی میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ سیکیوررٹی حکام نے حملے کی جگہ کومکمل طورپر سیل کردیاہے۔
Load Next Story