کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ ٹیکسوں سے مستثنیٰ کرنے کی منظوری

دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے لیے پیکیج اور برآمدی چینی پر سبسڈی دی جائے گی

دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کے لیے پیکیج اور برآمدی چینی پر سبسڈی دی جائے گی فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی سرکلرریلوے پروجیکٹ کو تمام ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قراردینے اورفاٹا،پاٹااور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں اقتصادی بحالی کیلیے فسکل ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

12 لاکھ ٹن چینی کی برآمد پر1.75روپے فی کلوگرام کے حساب سے ان لینڈفریٹ سبسڈی دینے کی بھی منظوری دیدی گئی،اجلاس وفاقی وزیرخزانہ سلیم ایچ مانڈوی والاکی زیرصدارت ہواجس میں 10 نکاتی ایجنڈے کاجائزہ لیاگیا،اجلاس میں قابل تجدیدتوانائی کے ذرائع کے فروغ کیلیے فریم ورک برائے پاورجنریشن 2013 کی بھی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ اجلاس کوبتایا گیاکہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی پاکستان کودوفیصدکی شرح سودپر 2.4 ارب ڈالرفراہم کریگا،کمیٹی نے کراچی سرکلرریلوے کے قرضے کے تمام ملکی اورغیرملکی اجزاء کوجنرل سیلز ٹیکس، کسٹمزڈیوٹی اوردیگروفاقی لیویزکے نفاذسے مُستثنیٰ قراردینے کی منظوری دیدی ہے ،کمیٹی کوبتایاگیاکہ یہ فیصلہ چین کی برآمدمیںسست روی دورکرنے کیلیے کیاگیا۔




ای سی سی نے گذشتہ چارسال کی برآمدی کارکردگی اور 20 فیصداضافی برآمدکی شرط بھی واپس لینے کی منظوری دی اورگھی تیار کنندگان اور برآمدگان کوگھی کی تیاری اورایک ہزارمیٹرک ٹن برآمدکیلیے خام مال حاصل کرنے کی منظوری دیدی ،ای سی سی نے متبادل توانائی پالیسی 2006 کے تحت 'پاورکوجنریشن فریم ورک'کی منظوری دی۔

ای سی سی نے متبادل توانائی پالیسی2006میں مزید 5 سال کی توسیع کی منظوری دی، اس سلسلے میں وزارت پانی وبجلی نے سمری پیش کی تھی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کی نجی سیمنٹ سازکمپنی کوکانگو میں جوائنٹ ونچرزکے تحت سیمنٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے حوالے سے ایکویٹی انویسٹمنٹ کیلیے خزانہ ڈویژن کی سمری کی منظوری بھی دید ی۔

Recommended Stories

Load Next Story