سانحہ کراچی میں ملوث دہشتگردوں کوجلدگرفتارکرنیکی ہدایت

گورنر سندھ کی زیرصدارت اجلاس،برطانوی ہائی کمشنر کی عشرت العباد سے ملاقات.

گورنر سندھ کی زیرصدارت اجلاس،برطانوی ہائی کمشنر کی عشرت العباد سے ملاقات. فوٹو فائل

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں رینجرز ، پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں گورنر سندھ نے عباس ٹاؤن دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سندھ بھر میں کارروائی تیز کی جائے اوراس سلسلے میں انٹیلی جنس اداروں کی معلومات کا نظام مربوط بنائیں ۔ انھوں نے رینجرز اور پولیس کو انٹیلی جنس معلومات پر فوری کارروائی کرنے کی تاکید کی ۔




قبل ازیں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کراچی میں مقیم برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر فرانسس کیمبیل بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہمیت کے حامل مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story