کراچی میں بلا امتیازآپریشن کیا جائے ایاز لطیف پلیجو

ہمیں اختیارات دیے جائیں تو90 دن میں کراچی کے حالات ٹھیک کردیں گے، شاہی سید.

جماعتیں پریشرگروپس کے سامنے جھک جاتی ہیں،ایازخان ،لائیوود طلعت میں گفتگو فوٹو : فائل

سندھ کے قوم پرست رہنما اور عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کراچی میں بلاامتیاز آپریشن ہونا چاہیے،کراچی اور سندھ کے حالات انتہائی افسوسناک ہیں، یہاں انارکی پھیلی ہوئی ہے۔

جب بھی کراچی میں امن بحال کرنے یا سپریم کورٹ کے حکم پر حد بندیوں کی بات کی جاتی ہے، کراچی کے حالات خراب ہو جاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''لائیو ود طلعت'' کے میزبان طلعت حسین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ جومفاہمت کی پالیسی ہے سب سے بڑی خرابی اسی میں ہے۔


جب سیاسی جماعتیں اپنے حصے سے بڑھ کر حصہ مانگیں گی تو خرابی ہو گی۔ پیپلزپارٹی آپریشن نہیں کرے گی اس نے تو مفاہمت کرنی ہے چاہے 50ہزار لوگ مرجائیں۔ اے این پی کے رہنما شاہی سید نے کہا کہ اگر ان کو اختیارات دیدیے جائیں تو وہ 90 دن میں کراچی کے حالات ٹھیک کر دینگے۔ہم حکومت میں ضرورہیں لیکن ہمارے پاس اختیار نہیں ہے۔ ہماری اپنی ہی حکومت میں ہمارے ہی لوگ مر رہے ہیں۔ ہم تو متاثرین میں سے ہیں۔5سال سے میں آواز بلند کر رہا ہوں کہ کراچی اسلحہ کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ یہ حکومت کیا آپریشن کریگی۔ اب پھر فوج کو قربانی دینا ہو گی۔



روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر ایاز خان نے کہا کہ کراچی کے حالات خراب ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ قومی دھارے کی سیاسی جماعتیں کمزور ہوچکی ہیں۔ یہ پریشر گروپس کے آگے جھک جاتی ہیں جب پولیس میں نوے فیصد لوگ سفارشی بھرتی ہونگے تو کون ان پریشر گروپوں کو ہاتھ لگائینگے۔ اگر یہ الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش ہو رہی ہے تو تمام مشکلات کے باوجود الیکشن ہونے چاہئیں اور لوگوںکو ووٹ ڈالنے چاہئیں۔
Load Next Story