نیب 2لاکھ30ہزارنادہند بجلی صارفین کیخلاف کارروائی کریگا

110ارب روپے واجب الاداہیں،وزارت پانی وبجلی اورنیب میں وصولی کاضابطہ کارطے.

فوٹو: فائل

نیب نے بجلی بلوں کے تمام نادہندگان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاہے۔

بدھ کو نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین نیب ایڈمرل(ر) فصیح بخاری اور وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے تفصیلی اجلاس میں بجلی بلوں کے نادہندگان( پرائیویٹ صارفین) کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں نیب اور وزارت پانی وبجلی کے درمیان قواعد کار طے پا گئے۔




وزارت پانی وبجلی تمام کیس نیب کے حوالے کرے گی اور 11مارچکی شام تک بجلی بلوں کے نادہندگان کی فہرست فراہم کریگی جبکہ نیب کارروائی کرے گا۔اطلاعات کے مطابق دولاکھ30ہزارنادہندگان کیخلاف کارروائی ہوگی جنکے ذمے110ارب روپے واجب الاداہیں۔ نادہندگان کو30دن کے اندر واجب الادا رقم ادا کرنا ہوگی۔15دن میں رقم نہ دینے والوں کے نام میڈیا پر نشر اور شائع کئے جائینگے۔
Load Next Story