ماضی میں ڈراپ ہونے پر خودکشی کا بھی سوچ چکا کلدیپ یادیو
اترپردیش کی انڈر15 ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر ایک وقت میں وہ اتنے دلبرداشتہ ہوگئے تھے کہ خودکشی کا بھی سوچا تھا، اسپنر
اترپردیش کی انڈر15 ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر ایک وقت میں وہ اتنے دلبرداشتہ ہوگئے تھے کہ خودکشی کا بھی سوچا تھا، اسپنر۔ فوٹو: نیٹ
بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے انکشاف کیا کہ سلیکشن نہ ہونے پر ایک وقت میں وہ اتنے دلبرداشتہ ہوگئے تھے کہ خودکشی کا بھی سوچا تھا۔
بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے بتایا کہ 13 سال کی عمر میں اترپردیش کی انڈر15 ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر ایک وقت میں وہ اتنے دلبرداشتہ ہوگئے تھے کہ خودکشی کا بھی سوچا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اس وقت ٹیم میں اپنا انتخاب یقینی بنانے کیلیے بہت محنت کی تھی لیکن جب ریاستی جونیئر ٹیم میں منتخب نہیں کیاگیا تو اتنا شدید مایوس ہوا کہ ایک وقت خودکشی کرنے کا بھی سوچا تھا۔
واضح رہے کہ کلدیپ کو انٹرنیشنل کیریئر کے آغاز میں کامیابیاں ملی ہیں لیکن ایشون اور رویندرا جڈیجا کی موجودگی کے سبب وہ بھارتی الیون میں جگہ مستقل نہیں کرپارہے ہیں۔