پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے سربراہ پاک بحریہ

صدر آزاد کشمیرسے ملاقات، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم پر بات چیت ہوئی

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم اور پاک بحریہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔


ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکئی اورصدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے الگ الگ ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر بات چیت ہوئی، نیول چیف نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم اور پاک بحریہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر آزاد جموں کشمیر نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کے سلسلے میں مسلح افواج کے عزم کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق سعودی سفیرنے نیول چیف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اْمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارکردگی اور عزم پر روشنی ڈالی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کولیشن میری ٹائم کمپین پلان میں پاک بحریہ کے کردار اور قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز پربھی روشنی ڈالی۔ ترجمان کے مطابق سعودی سفیر نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور عزم کو سراہا۔
Load Next Story