محکمہ اطلاعات سندھ میں کام کادورانیہ بڑھا دیا شرجیل میمن

موجودہ دورمیں میڈیاکی اہمیت خصوصاًالیکٹرونک میڈیاکی اہمیت سے انکارنہیںکیاجاسکتا

موجودہ دورمیں میڈیاکی اہمیت خصوصاًالیکٹرونک میڈیاکی اہمیت سے انکارنہیںکیاجاسکتا۔ فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD:
صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ محکمہ اطلاعات کومزیدفعال بنانے کے لیے پریس انفارمیشن اورالیکٹرونک میڈیاسیل کادورانیہ بڑھادیاگیاہے،اب محکمہ اطلاعات میں رات ایک بجے تک افسران اورمتعلقہ عملہ موجودرہے گاتاکہ اطلاعات کی ترسیل کے نظام کومزیدموثربنایا جائے۔

اتوارکومحکمہ اطلاعات کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ افسران تعلقات عامہ پر بڑی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے وہ اپنے متعلقہ محکموں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اوران کی رفتارکے بارے میں الیکٹرونک میڈیااور پرنٹ میڈیاکوروزانہ کی بنیادپرخبریں جاری کریں،اس کے نتیجے میں عوام کو حکومتی کارکردگی کے بارے میں بروقت آگاہی حاصل ہوگی،کسی بھی محکمے کے بارے میں شائع اورنشر ہونے والی خبر کے بارے میں اس کی وضاحت اورحکومتی موقف فوری جاری کیاجائے تاکہ اس خبرکی منفی اورمثبت تشہیر کے بارے میں محکمے کاموقف عوام کے سامنے آسکے۔


صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے نئے افسران کی تربیت کاانتظام کیاجائے،اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے تربیتی اداروںکی خدمات حاصل کی جائیںگی،بعدازاں محکمے کے افسران نے صوبائی وزیر کومحکمے کے تشخص کومزیداجاگر کرنے کیلیے اپنی اپنی تجاویزسے آگاہ کیااورمسائل کے بارے میں بتایا، صوبائی وزیرنے محکمے کے افسران کودرپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ آج کے دورمیں میڈیاکی اہمیت بالخصوص الیکٹرونک میڈیاکی اہمیت سے انکارنہیںکیاجاسکتاجہاںخبر پل بھرمیں دنیامیں پھیل جاتی ہے اس لیے خبر کی حساسیت اورصحافتی اخلاقیات کے اصولوں پرسختی سے عمل پیراہونے کی ضرورت ہے اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات قاضی شاہدپرویز،ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ڈاکٹرذوالفقارعلی شالوانی،ڈائریکٹر پریس انفارمیشن انیتابلوچ اوردیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
Load Next Story