سندھ اسمبلی کے احاطے کو گاڑیوں کا سروس اسٹیشن بنا دیا گیا
شہلا رضا کے ڈرائیور نے گاڑیاں دھونا شروع کر دیں، اراکین اسمبلی کا احتجاج
شہلا رضا کے ڈرائیور نے گاڑیاں دھونا شروع کر دیں، اراکین اسمبلی کا احتجاج۔ فوٹو:فائل
قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کے ڈرائیور نے سندھ اسمبلی کے احاطے کو گاڑیوں کا سروس اسٹیشن بنا دیا۔
گزشتہ روز قائم مقائم اسپیکر سندھ اسمبلی شہلارضاکے ڈرائیورنے سندھ اسمبلی کو سروس اسٹیشن بناتے ہوئے احاطے اورمین گیٹ پر سرکاری گاڑیاںدھوناشروع کردیں جس پر ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور اسمبلی میں قائم مقام اسپیکرکی گاڑیاں دھوئی جارہی ہیں، پیپلز پارٹی کوعوام کی پریشانیوں کاکوئی احساس نہیں، روٹی، کپڑاورمکان کانعرہ لگانے والی جماعت عوام کے زخموں پرنمک پاشی کررہی ہے۔