6 سال ہونے کے باوجود بلدیہ فیکٹری متاثرین کو انصاف نہ مل سکا

حکومت کی جانب سے متا ثرہ خاندانوں کی امداد کا وعدہ پورانہیں کیا گیا، عارف علوی

سانحے کے ذے داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے، صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: این این آئی

بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے متاثرین کو 6 سال گزرنے کے باجودانصاف نہیں مل سکا ہے اور وہ ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔


گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بلدیہ فیکٹری کے باہرمتاثرین سے ملاقات کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ سانحے کامرکزی ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا، حماد صدیقی کی رپورٹ سامنے آچکی ہے تاہم اس کے باوجودسانحے کی ذمے داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

عارف علوی نے مزیدکہاکہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو فی کس 3 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو اب تک پورا نہیں کیا گیا، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ، یہ غریب مائیں ہیں ان کی مدد کی جائے، انھیں انصاف ہم دلوائیں گے، فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سیاسی مصلحت اور اس معاملے پر این ار او کو قبول نہیں کریں گے۔
Load Next Story