سندھ اسمبلی میں گٹکے اور مین پوری کی تیاری و فروخت پر پابندی کا بل پیش
بل کی منظوری کے بعد گٹکا اور مین پوری تیار کرنیوالے شخص کو 7سال قیداورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی
گٹکے اورمین پوری کی تیاری اورفروخت کوروکنے کیلیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، رکن سندھ اسمبلی۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
گٹکے اورمین پوری کی تیاری وفروخت پرپابندی کا بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی روبینہ قائمخانی نے سندھ اسمبلی میں گٹکے اورمین پوری کی تیاری وفروخت پرپابندی کے لیے بل پیش کیا جس کی منظوری کے بعد صوبے میں گٹکے اورمین پوری کی تیاری وفروخت پرمکمل پابندی عائد کردی جائے گی، رکن سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ بل میں گٹکااورمین پوری تیاراور فروخت کرنے والے شخص کے لیے 7سال قیداور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاتجویزکی گئی ہے جبکہ ایسے شخص کی ضمانت بھی نہیں ہوسکے گی۔
روبینہ قائمخانی کا کہنا تھا کہ نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی بڑی تعدادمیں گٹکے اورمین پوری کے عادی ہورہے ہیں جوتشویشناک بات ہے، گٹکا اور مین پوری کھانے سے منہ اورگلے کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، گٹکے اورمین پوری کی تیاری اورفروخت کوروکنے کیلیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔