پلیئر کے سر پر گیند لگنے پر آسٹریلیا میں پہلی بار متبادل کا استعمال
جورڈن سلک کی جگہ دوسری اننگز میں ٹیم کا حصہ بننے والے اوپنر جیک ڈورین نے 35رنز بناکر پویلین کی راہ لی
جورڈن سلک کی جگہ دوسری اننگز میں ٹیم کا حصہ بننے والے اوپنر جیک ڈورین نے 35رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں تسمانیہ نے وکٹوریہ کیخلاف متبادل پلیئر کا عمدگی سے استعمال کیا۔
تسمانیہ نے وکٹوریہ کیخلاف متبادل پلیئر کا عمدگی سے استعمال کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 1 وکٹ پر 180رنز جوڑکر مجموعی برتری 208 کرلی۔ جورڈن سلک کی جگہ دوسری اننگز میں ٹیم کا حصہ بننے والے اوپنر جیک ڈورین نے 35رنز بناکر پویلین کی راہ لی، الیکس ڈولان107 اور جورج بیلی30 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں پیٹر سڈل کے باؤنسر پر گیند جورڈن سلک کے ہیملٹ پرلگ گئی تھی، جس پر تسمانیہ نے جیک ڈوران کو موقع دیا۔ اس سے قبل تسمانیہ کے 172 پر حریف ٹیم جوابی اننگزمیں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، مارکس ہیرس 86 اورڈینئیل کرسٹیان35رنزبناکرنمایاں رہے،گیبابیل اور تھامس روجرز نے 4،4 وکٹیںلیں۔