بھارت میں مرد وخواتین پلیئرز ساتھ کھیلیں گے

اس ٹورنامنٹ میں 5 اے سائیڈ ایونٹ میں مرداور خواتین پلیئرز یکجا ہوکر میدان میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے

اس ٹورنامنٹ میں 5 اے سائیڈ ایونٹ میں مرداور خواتین پلیئرز یکجا ہوکر میدان میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ فوٹو فائل

اولمپکس گیمز میں شمولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت نے مکسڈ فارمیٹ ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کردیا۔


ہاکی انڈیا کے جنرل سیکریٹری منوج بھور کے مطابق پونے میں ہم پہلی بار اس نوعیت کا ایونٹ منعقد کررہے ہیں، اسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے آبزرور بھی دیکھیں گے۔ اس ٹورنامنٹ میں 5 اے سائیڈ ایونٹ میں مرداور خواتین پلیئرز یکجا ہوکر میدان میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، یہ منفرد ایونٹ ہفتے سے چترا پاٹی اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگا۔
Load Next Story