الیکشن نظریے کی بنیاد پر لڑیں گے بلاول بھٹو زرداری

ہمیں جیتنے والے اراکین کی پرواہ نہیں کارکنوں کی قوت سے مقابلہ کروں گا، چیئرمین پیپلز پارٹی

ہمیں جیتنے والے اراکین کی پرواہ نہیں کارکنوں کی قوت سے مقابلہ کروں گا، چیئرمین پیپلز پارٹی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی الیکٹ ایبلز نہیں نظریے کی بنیاد پر انتخاب لڑے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی الیکٹ ایبلز نہیں نظریے کی بنیاد پر انتخاب لڑے گی۔ ہمیں جیتنے والے اراکین کی پرواہ نہیں کارکنوں کی قوت سے مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹ ایبلز کسی کے نہیں ہوتے آج یہاں تو کل وہاں، ہماری قوت کارکن ہیں، کارکن ان پرندوں کے جانے سے پریشان نہ ہوں، ہمارا بھروسہ نظریہ اور کارکن ہیں۔ بلاول سے پی پی رہنما بیلم حسنین نے بھی ملاقات کی۔


گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں پیپلزٖپارٹی فیصل آباد ڈویژن کے صدر سید حسن مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے بلاول سے ملاقات کی، ملاقات میں سابق ایم پی اے فضل حسین راہی کے بیٹے سرمد حسین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

 
Load Next Story