سندھ اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال ، نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیاجائیگا
کور کمانڈر کراچی، آئی جی، ڈی جی ریِنجرز اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شرکت کرینگے فوٹو: آن لائن
سندھ اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، آئی جی پولیس، ڈی جی ریِنجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کو مقدمات بھیجنے سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔