پاکستان کو توانائی و قدرتی آفات میں مدد دے رہے ہیں اطالوی سفیر

ہماری دفاعی اور دہشت گردی کی پالیسی سے پاکستان سیکھ سکتا ہے،لیکچر سے خطاب

پاکستان اس معاہدے کے ذریعے اٹلی کے دفاعی ، سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف پالیسی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے.

پاکستان میں اٹلی کے سفیر آڈریانو کیو ڈی چانفرانی نے کہاہے کہ پاکستان میں اٹلی کے سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اوروہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی بھی رکھتے ہیں پاکستان اور اٹلی کے مابین گزشتہ ماہ ہونے والا معاہدہ جسے ''اسٹرٹیجک انگیجمنٹ پلان''کا نام دیا گیا ہے ۔

پاکستان اس معاہدے کے ذریعے اٹلی کے دفاعی ، سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف پالیسی سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے انھوں نے ان خیالات کا اظہار جامعہ کراچی کے ایریا اسٹڈی سینٹر برائے یورپ میں ایک لیکچر کے دوران کیا چانفرانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان ہونے والی تجارت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ دونوں مما لک کے درمیان تجارت1.5 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ گئی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید وسعت کے امکانات ہیں۔




کیونکہ اطالوی کمپنیاں پاکستانی صنعت کاروں کے ساتھ مشترکہ کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اٹلی پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں بھی مدد دے رہا ہے اور اس ضمن میں اٹلی نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے بعد پاکستان کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کی ہے انھوں نے مزید کہا کہ اٹلی اور پاکستان بین الاقوامی معاملات پرمتفقہ رائے رکھتے ہیں اور اٹلی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے پروگرام کے آغاز میں سینٹر کی انچارج ڈاکٹر عظمیٰ شجاعت نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی بڑی تعداد میں قیام پذیر ہیں ،اٹلی پاکستان کا تیسرا بڑا یورپی تجارتی ساتھی ہے۔
Load Next Story