سانگھڑ خسرے نے2 جڑواں بھائیوں سمیت 3 بچوں کی جان لے لی

مختلف دیہات کے سیکڑوں بچے خسرے میں مبتلا، محکمہ صحت کی کوئی ٹیم نہیں پہنچی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کئی گاؤں میں سیکڑوں بچے خسرہ کی وبا میں مبتلا ہیں۔ فوٹو: فائل

ضلع سانگھڑ کے تعلقہ سنجھورو اور جام نواز کے نواحی گاؤں میں خسرہ کی وبا سے 2جڑواں بھائیوں سمیت 3 بچے ہلاک ہوگئے۔

مختلف دیہات کے سیکڑوں بچے خسرہ کی وبا میں مبتلا ہیں جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم ان دیہات میں نہیں پہنچی۔


اطلاعات کے مطابق ضلع سانگھڑ کے تعلق سنجھورو، جام نواز علی کے مختلف نواحی گاؤں میں 200 سے زائد بچے خسرہ میں مبتلا ہیں گزشتہ روز جھول تھانے کی حدود میں نواحی گاؤں چھٹن وسان کے 2 جڑواہ بھائی 3 سالہ نذیر احمد اور وزیر احمد جبکہ گاؤں ہوت وسان میں 8 سالہ امریشی ولد کستورو بھیل خسرے کے باعث ہلاک ہوگئے۔



دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کئی گاؤں میں سیکڑوں بچے خسرہ کی وبا میں مبتلا ہیں محکمہ صحت سانگھڑ کی کوئی ٹیم نہیں پہنچی، لوگ نجی اسپتالوں میں مہنگا علاج کرانے پر مجبور ہیں کیوں کہ سرکاری اسپتالوں میں خسرہ سے بچاؤ کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں۔
Load Next Story