ٹنڈوالہیار3 نشستوں کیلیے کئی سیاسی جماعتیں میدان میں

این اے 223 پر پی پی میں رسہ کشی، بچانی خاندان کے علاوہ فریال تالپور بھی متوقع امیدواروں میں شامل

ایکسپریس کو مذکورہ جماعتوں کے متوقع امیدواروں کے نام موصول ہوئے ہیں، تاہم کونسی نشست کیلیے کس امیدوار کا نام آئیگا اس کیلیے فی الحال کچھ نہیں کہا گیا۔

ٹنڈوالہیار میں آئندہ عام انتخابات کیلیے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی کی 2 نشستوں کیلیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں میدان میں آگئیں .

این اے 223 اور پی ایس 51 اور پی ایس 52 کیلیے حکومتی جماعت پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، مسلم لیگ فنکشنل، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے پاکستان، اہلسنت و الجماعت، سندھ یونائیٹڈ پارٹی (جلال شاہ) سندھ ترقی پسند پارٹی ، مسلم لیگ ہم خیال گروپ سمیت متعدد سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے اور چند جماعتوں نے حتمی فیصلے بھی کر لیے ہیں۔ ضلع میں حکومتی جماعت کے تینوں نشستوں کیلیے 9نام سامنے آئے ہیں جن میں موجودہ ایم این اے میڈم شمشاد ستار بچانی، سابق ایم این اے عبدالستار بچانی اور ان کے فرزند ذوالفقار ستار بچانی شامل ہیں لیکن ان تینوں کے علاوہ فریال تالپور کا نام بھی لیا جارہا ہے۔


جبکہ پی ایس 51 میںصوبائی وزیر جنگلات سید علی نواز شاہ رضوی، اپنے فرزند ضیا عباس شاہ رضوی اورحکومتی جماعت میں شامل میر پپو تالپور بھی متوقع امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں، پی ایس 52 میں موجودہ ایم پی اے امداد پتافی، سابق تعلقہ ناظم حاجی خیر محمد کھوکھر، حکومتی جماعت کے ضلعی صدر میؤں علی محمد دلہاری، سابق یوسی ناظم آصف خواجہ کے نام شامل ہیں۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ تینوں نشستوں کیلیے پیپلز پارٹی کو ان 9ناموں میں 3 نام منتخب کرنے میں نہایت دشواری کا سامنا کرنا پڑیگا، مرکزی قیادت کسی کو بھی ناراض کرکے خطرہ مول نہیں لے گی۔



دوسری جانب دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتیں بھی متحرک نظر آئی ہیں، ایکسپریس کو مذکورہ جماعتوں کے متوقع امیدواروں کے نام موصول ہوئے ہیں، تاہم کونسی نشست کیلیے کس امیدوار کا نام آئیگا اس کیلیے فی الحال کچھ نہیں کہا گیا۔ جماعت اسلامی کے راؤ جاوید، عاشق خانزادہ، اہلسنت والجماعت کے قومی اسمبلی این اے 223 کیلیے مولانا اورنگ زیب فاروقی، پی ایس 52 کیلیے ارشد جروار ، پی ایس51 پر سید سکندر شاہ، جمعیت علمائے پاکستان این اے 223 پر قاری محم ایوب صدیقی، پی ایس 52 پر حافظ محمد فیصل، پی ایس 51 پر عبدالستار نورانی، مسلم لیگ فنکشنل کیلیے میر محمد کھوکھر، عمران کھوکھر، امجد کھوکھر، آزاد مگسی اتحاد کے ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی، ڈاکٹر عرفان گل مگسی، ہم خیال گروپ کے پیر تاج شاہ جیلانی، انور داس، ایڈووکیٹ علی پلھ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے قومی اسمبلی کے متوقع امیدوار کامریڈ رسول بخش تھیبو، پی ایس 51 کیلیے امیر علی تھیبو جبکہ پی ایس 52 کیلیے نام ابھی سامنے نہیں ائے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ بھی ناموں کے لیے غور کررہی ہے۔
Load Next Story