عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن میں اکھاڑ پچھاڑ 86 افسرتبدیل
ریجنل الیکشن کمشنر لاہور سمیت پنجاب کے26، سندھ کے13، خیبر پختونخوا کے14 اور بلوچستان کے 23 افسروں کے تبادلے کیے گئے
تبدیل کیے جانے والوں میں ریجنل و ضلعی الیکشن کمشنرز کے علاوہ سیکریٹریٹ کے 9 افسر بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل
آئندہ عام انتخابات سے چند ماہ قبل الیکشن کمیشن میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی، الیکشن کمیشن کے گریڈ 17 اور 18 کے86 ریجنل، ضلعی الیکشن کمشنرز اور دپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔
ریجنل الیکشن کمشنر لاہور سمیت پنجاب کے26 افسران کے تبادلے کیے گئے، سندھ کے 13، خیبر پختونخوا کے14اور بلوچستان کے 23 افسران کے تبادلے کر دیے گئے، بدھ کو الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریجنل الیکشن کمشنر لاہور سمیت پنجاب کے 26 افسران کے تبادلے کیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر اسلام آباد کو ریجنل الیکشن کمشنر ملتان تعینات کیا گیا، لاہور، ملتان، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، گجرات، گوجرانوالہ سمیت متعدد اضلاع کے الیکشن کمشنرز تبدیل بھی کر دیے گئے، ضلعی الیکشن کمشنر راولپنڈی بختیارالمک کو شانگلہ تعینات کر دیا گیا ہے، قمبر شہدادکوٹ، دادو، سکھر، جیکب آباد، میرپور خاص سمیت سندھ کے مختلف ضلعی الیکشن کمشنرزکے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، تبدیل ہونے والوں میں الیکشن کمیشن مرکزی سیکریٹریٹ کے 9 افسران بھی شامل ہیں۔