جے ڈی سی نے متاثرہ خاندانوں کی رہائش کا انتظام کردیا

حکومت 8 روز میں انتظام کرے ورنہ عمارتوں کی تعمیر خود شروع کرینگے،ظفر عباس

حکومت 8 روز میں انتظام کرے ورنہ عمارتوں کی تعمیر خود شروع کرینگے،ظفر عباس فوٹو: اے ایف پی

جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے حکومت کو سانحہ کراچی کے متاثرہ خاندانوں کیلیے مستقل رہائشگاہ کا بندوبست کرنے کیلیے8 روز کا الٹی میٹم دیدیا۔

جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے بورڈ کے عہدیداران کے نمائندوں کا اجلاس ہوا ہے۔


جس میں بتایا کہ گیا ہے کہ سانحہ کراچی کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کی رہائش کا انتظام نیو رضویہ سوسائٹی اور انچولی میں کردیا گیا ہے اور تمام متاثرہ خاندانوں کو ایک سال کا کرایہ بھی جے ڈی سی کی جانب سے دیا جائیگا، بورڈ اجلاس میں حکومت کو سانحہ کراچی کے متاثرہ خاندانوں کیلیے مستقل رہائش گاہ کا بند و بست کرنے کیلیے8 روز کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔



اگر حکومت نے رہائش کا کوئی بندو بست نہ کیا تو جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونیوالے رہائشی اپارٹمنٹس اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کی عمارتوں کو گرا کر دوبارہ تعمیر کردیا جائے گا۔
Load Next Story