قاتل کو 29برس اورشریک ملزم کو18 سال قیدکا حکم

ملزمان نے سعید آباد میں نجی کمپنی میں لوٹ مار کے دوران ایک شخص کوہلاک کردیا تھا

ملزمان نے سعید آباد میں نجی کمپنی میں لوٹ مار کے دوران ایک شخص کوہلاک کردیا تھا فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عرفان احمد میو نے ڈکیتی اور مزاحمت پرایک شخص کو قتل کرنے کے مجرم شمران خان کو جرم ثابت ہونے پر 29برس قید اور 3 لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا .

شریک ملزم گلاب خان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 18برس قید اور دو لاکھ روپے بطور معاوضہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم اور ملزم فضل وہاب اوراصغر علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ، ملزمان 16جون 2003 کو سعید آباد میں واقع نجی کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے کمپنی کے ملازم مقتول میاں زرین خان کو ہلاک کردیا تھا اور ظاہر شاہ کو زخمی کردیا ۔




جوڈیشل مجسٹریٹ غربی صدرالدین بوہیو نے چوری کے الزام میں ملوث شاہنواز کو ایک برس قید کی سزا سنائی ہے ، اسی عدالت نے اسلحہ ایکٹ کے الزام میں ملوث ملزمان کریم اور شعیب کو جرم قبول کرنے پر 6 ماہ قید اور فی کس ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
Load Next Story