ویمنز چیلنج ٹرافی زرعی ترقیاتی بینک چیمپئن بن گیا
فائنل میں پنجاب کو 60 رنز سے شکست، قنیطہ کے 44 رنز، ندا ڈار نے 3 وکٹیں لیں
لاہور:ویمنز چیلنج ٹرافی ٹورنامنٹ کی فاتح زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا ٹائٹل کے ہمراہ گروپ۔ فوٹو: ایکسپریس
بینظیر بھٹو شہید ویمنز چیلنج 20 کرکٹ ٹورنامنٹ زرعی ترقیاتی بینک ٹیم نے جیت لیا، فائنل میں پنجاب ٹیم کو 60 رنز سے شکست ہوئی۔
فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے ناکام سائیڈ کی اننگز 87 تک محدود رہی۔ ویمن آف دی میچ قنیطہ جلیل 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھیں، ندا ڈار نے 3 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔ قنیطہ جلیل نے جارحانہ بیٹنگ کر تے ہوئے صرف 33 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیلی، ثنا میر 29 پر ناقابل شکست رہیں۔
جویریہ خان نے 24، رابعہ شاہ نے 19 رنز بنائے، انعم امین اورالزبتھ برکت نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میںپنجاب ٹیم 8 وکٹوں پر 87 رنز تک محدود رہی، سدرہ امین نے 36 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت دکھائی۔ ارم جاوید نے 20 اسکور کیے، ندا ڈار نے 10 رنز دے کر 3، ارم جاوید نے بھی اتنے ہی رنز کے بدلے میں 2 شکار کیے، ویمن آف دی میچ قنیطہ جلیل کو قرار دیا گیا۔
پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بسمعہ معروف قرار پائیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد، ویمنز ونگ کی چیئرپرسن بشریٰ اعتزاز، بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور لاہور کالج یونیورسٹی کی وائس چانسلر صبیحہ منصور نے اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے، ایونٹ کی فاتح زیڈ ٹی بی ایل ٹیم کو 2 لاکھ، رنرز اپ کو ایک لاکھ روپے انعام میں ملے، فائنل کی ویمن آف دی میچ قنیطہ جلیل 10ہزار جبکہ ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر بسمہ معروف 25 ہزار روپے کی حقدار ٹھہریں۔