بطور کپتان سال میں سب سے زیادہ صفر کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے نام

2011 اور 2014 کے بعد یہ تیسرا سال ہے جب ٹیسٹ اننگز میں کوہلی اسکورر کو زحمت دیے بغیر واپس گئے۔

ٹیسٹ اور ون ڈے میں وہ 2،2 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک بار اس ہزیمت کا شکار ہوئے۔ فوٹو: فائل

ویرات کوہلی بطور کپتان سال میں سب سے زیادہ صفر کے شرمناک ریکارڈ میں کپیل دیو کے ساتھ شریک ہو گئے۔


سری لنکا سے کولکتہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انھیں کھاتہ کھولنے کا موقع نہ مل سکا، یہ سال میں کوہلی کا پانچواں صفر تھا، ٹیسٹ اور ون ڈے میں وہ 2،2 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں ایک بار اس ہزیمت کا شکار ہوئے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں برس بھارتی کپتان صرف دو ٹیموں آسٹریلیا اور سری لنکا کیخلاف ہی صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2011 اور 2014 کے بعد یہ تیسرا سال ہے جب ٹیسٹ اننگز میں کوہلی اسکورر کو زحمت دیے بغیر واپس گئے،سابق بھارتی قائد کپیل دیو 1983میں پانچ جب کہ بش سنگھ بیدی 1973 میں چار بار صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔
Load Next Story