پاناما میں شامل دیگر 436 افراد کیخلاف بھی درخواستیں مقرر

جسٹس اعجازافضل اورمقبول باقرپرمشتمل بینچ سراج الحق اورطارق اسد ایڈوکیٹ کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

شریف فیملی کیخلاف سماعت کرنے والے 5 رکنی لارجر بینچ نے 24 جنوری کو یہ درخواستیں مرکزی کیس سے الگ کی تھیں۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز میں آنے والے دیگر 436 افراد کیخلاف دائر درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا 2 رکنی بینچ جمعرات 23 نومبر کو امیر جماعت اسلامی اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔


یاد رہے کہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنے والے 5 رکنی لارجر بینچ نے 24 جنوری 2017 کو ان درخواستوں کو مرکزی کیس سے الگ کردیا تھا۔ ان مقدمات کی سماعت کیلیے جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے 3 نومبر کو متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ پاناما پیپرز کیس میں حکمران خاندان کے مقدمہ کے فیصلے کے بعد دیگر 436 افراد کیخلاف عوامی مفاد کے مقدمے کو سماعت کیلیے مقرر کیا جائے۔
Load Next Story