حج پالیسی 2018 کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا

بزرگ شہریوں، مسلسل 3 بار درخواست دینے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

مسودہ متعلقہ کمیٹیوں سے منظوری کے بعد جلد کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔ فوٹو:فائل

وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج پالیسی2018 کا مسودہ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا۔


حج پالیسی2018 کا مسودہ تیار کر کے وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا جس کے تحت حج انتظامات مزید بہتر بنانے، بزرگ شہریوں اور مسلسل 3 بار درخواست دینے کے باوجود قرعہ اندازی میں نام نہ آنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر حج کیلیے بجھوایا جائے گا جب کہ مسودہ متعلقہ کمیٹیوں سے منظوری کے بعد جلد کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

وزارت ترجمان نے رابطے پر بتایا کہ وزارت نے حج پالیسی کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کیا ہے جس کو وزیراعظم نے سراہتے ہوئے آئندہ حج 2018 کو زیادہ بہتر انداز میں منعقد کرانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ حج کے دوران شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے، رہائشگاہوں کا اہتمام حرمین شریفین کے قریب ترین کرنے کا انتظام کیا جائے، ٹرانسپورٹ کی سہولتوں، کھانا، علاج معالجہ اور تعلیم و تربیت کا موثر انتظام کیا جائے، حج پالیسی کو موثر انداز میں تیار کرکے متعلقہ کمیٹیوں میں پیش کیا جائے جہاں سے منظوری کے بعد اسے کابینہ سے منظورکرایا جائے گا۔
Load Next Story