بھارتی جارحانہ اقدامات سے امن کو خطرہ ہے پاکستان
کشمیر پر موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
پاک فوج کسی بھی مہم کاجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ترجمان دفترخارجہ کی پریس بریفنگ۔ فوٹو: فائل
پاکستان نے کہاہے کہ بھارت کی جانب سے دفاعی بجٹ میں بڑے پیمانے پر اضافہ خطے میں سلامتی اورامن واستحکام کیلیے خطرہ ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل گزشتہ روز ہفتہ وارپریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی بیوی کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر ملاقات کی پیشکش کی ہے جب کہ کرنل رٹائرڈ حبیب ظاہرکے معاملے پربھارت سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس پر گزشتہ روزبھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پرفائربندی معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا۔
ڈاکٹرفیصل نے کہاکہ بھارت کے جارحانہ اقدامات علاقائی امن کیلیے نقصان دہ ہیں، پاک فوج خطے میں کسی بھی مہم جوئی کاجواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان مسئلہ کشمیرپراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا، پاکستان اورچین سی پیک پراقتصادی خوشحالی کیلیے کام جاری رکھیں گے جب کہ بھارت کے مختلف بیانات میں سی پیک کیخلاف راکے سیل کی تصدیق ہوتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے کروز میزائل تجربے پرکوئی پیشگی اطلاع نہیں دی، بھارت کامیزائل پروگرام کیلیے بجٹ میں اضافہ اور اسلحہ ذخائربڑھانے سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑمیں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں پاکستان اپنی ہمسائیگی میں ایک پرامن اور معتدل افغانستان چاہتا ہے۔
سوئٹزرلینڈ سفارتخانے کیجانب سے پاکستانی حکام کوویزا دینے سے انکارکے معاملے پرترجمان نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ سوئٹزرلینڈ سفارتخانے نے کسی سیاستدان یا سفارتی حکام کوویزے سے انکارکیاہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان جلداز جلد سارک سربراہ اجلاس کا انعقاد چاہتا ہے، اس سلسلے میں پاکستان سارک سیکریٹریٹ سے رابطے میں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جنیوا کے ایک اہم ادارے نے وزیرخارجہ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے۔