شاہراہ قراقرم پرمسافروین میںدھماکا2جاں بحق4زخمی
دھماکا خیز مواد گاڑی کے اندر نصب تھا، ذرائع، دستی بم سے حملہ کیا گیا، خبر ایجنسیاں
دھماکا خیز مواد گاڑی کے اندر نصب تھا، ذرائع، دستی بم سے حملہ کیا گیا، خبر ایجنسیاں
شاہراہ قراقرم پر مسافر وین میں دھماکے سے ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 4زخمی ہوگئے۔ اتوارکومسافروین گلگت سے نواحی گائوں حراموش جارہی تھی ، جب گاڑی مناورکے مقام پر پہنچی تو اچانک دھماکا ہوگیاجس سے گاڑی کے ڈرائیور سمیت2افراد جاںبحق اور 2 خواتین سمیت 4 زخمی ہوگئے جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گلگت منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ دھماکا خیز مواد گاڑی کے اندرنصب تھاجبکہ ایک اورذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سڑک پر نصب مواد سے پھٹنے سے ہوا،آئی این پی کے مطابق گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ دھماکا خیز مواد گاڑی کے اندرنصب تھاجبکہ ایک اورذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے سڑک پر نصب مواد سے پھٹنے سے ہوا،آئی این پی کے مطابق گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔