خواتین سے زیادتیاں کلچربنتاجارہاہےوسیم اختر
حکومت ناکام ہوگئی،اسدبھٹو، سانحے پرمیڈیانے ہمیں رپورٹ نہیں کیا، شہلا رضا،ٹودی پوائنٹ میں گفتگو
فوٹو: فائل
ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے کہاہے کہ خواتین سے زیادتیاں کلچر بنتا جارہا ہے۔
ایسے واقعات پہلے دیہات میں ہواکرتے تھے لیکن اب یہ وبا شہروں میں بھی آگئی ہے خاص طور پرجن بچوں کے والدین کا شمارامرا میں ہوتا ہے ان کے بچے ایسے واقعات میں ملوث ہوتے ہیں۔
لیکن ان پرکوئی ہاتھ نہیں ڈالتا۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام''ٹودی پوائنٹ'' میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ بہت سے معاملات ایسے ہیں جو رپورٹ ہی نہیں ہوتے، پولیس کی بھی غلطی نہیں ہے، ہم کراچی میں لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں ۔
جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو نے کہاکہ اگر ٹویٹر یا فیس بک پر کچھ چل رہا ہے تو اس میں کوئی نہ کوئی حقیقت ضرور ہوگی ۔موجودہ حکومت جرائم کو روکنے میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے ۔ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلارضا نے کہاکہ سانحہ عباس ٹاؤن کے کچھ ہی دیر بعد ہم جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے لیکن میڈیا نے ہمیں رپورٹ نہیں کیا۔ہم چاہتے تھے کہ اپنی نمائش کے بجائے متاثرین کو امداد فراہم کی