سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنانیوالی اداکارائیں پریشان ہوگئیں

این این آئی  پير 21 اپريل 2014
پرستاروں کے تنگ کرنے پرمتعدد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کااستعمال بند کر دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پرستاروں کے تنگ کرنے پرمتعدد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کااستعمال بند کر دیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکائونٹس بنانے والی اداکارائیں شدید مشکلات سے دوچار ہو گئیں ، پرستاروں کی طرف سے تنگ کیے جانے پر متعدد اداکارائوں نے سوشل میڈیا کا استعمال بند کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے اس دور میں تقریباً تمام مرد و خواتین اداکار وں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے نام سے اکائونٹس بنا رکھے ہیں جہاں وہ نہ صر ف اپنی سر گرمیوں سے آگاہی دیتے ہیں بلکہ اپنے پرستاروں سے بھی رابطہ رکھتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے خواتین اداکارائیں شدید مشکلات کا شکار ہیں جن کے پیج پر روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں دوستی کے پیغامات بھیجے جاتے ہیں اور بعض اوقات انکار یا جواب نہ دینے پر ان کے لیے انتہائی غلط الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض اداکارائوں نے اپنے اصل نام سے بنائے جانے والے اکائونٹس بند کر دیے ہیں اور انھوں نے دوسرے ناموں سے اکائونٹس بنا کر اپنے چند قریبی دوستوں کو اس سے آگاہی دی ہے جب کہ کئی اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر رابطے ہی منقطع کر لیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔