کنسرٹ حملہ مسلمان انتہا پسندوں نے کیا، صدر پوٹن

ویب ڈیسک  منگل 26 مارچ 2024
کنسرٹ حملے سے کس کو فائدہ ہوا یہ دیکھنا ہوگا،روسی صدر:فوٹو:فائل

کنسرٹ حملے سے کس کو فائدہ ہوا یہ دیکھنا ہوگا،روسی صدر:فوٹو:فائل

 ماسکو: روس کے صدر نے ماسکو میں کنسرٹ حملے کا ذمہ دار مسلمان انتہا پسندوں کو قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملے کے ذمے دار مسلمان انتہا پسند ہیں۔

روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پتا لگانا ابھی باقی ہے کہ حملے کا حکم کس نے دیا تاہم یہ بات واضح ہے کہ اس قتل عام میں یوکرین کا کردار ہے۔ مسلمان انتہاپسندوں نے اس نظریے کے تحت یہ حملہ کیا جس کے زیر اثر مسلم دنیا نے صدیوں تک جنگیں لڑیں۔

مزید پڑھیں: کنسرٹ ہال حملہ، 100 افراد کی جان بچانے والے 15 سالہ مسلم طالبعلم کی ویڈیو وائرل

 

صدر پوٹن نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس حملے سے کس کو فائدہ پہنچا۔ اس ہولناک حملے کا مقصد عوام میں خوف اور افراتفری پھیلانا اور یوکرین کے عوام کو یہ دکھانا تھا کہ یوکرین کی حکومت سب کچھ نہیں ہاری ہے۔

ماسکو میں کنسرٹ کے دوران حملے میں 139 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔