- ملک میں کسانوں کیلئے بڑی خبر، یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پہلے پی آئی اے کی نجکاری ہوگی، ٹی وی پر براہ راست دکھائیں گے، وفاقی وزیرسرمایہ کاری
- الجزائر؛ 26 سال سے لاپتا شخص قریبی گلی سے مل گیا
- مسلم لیگ (ن) کی ایک اور سیٹ کم ہوگئی، رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شاعراحمد فرہاد کو کل تک ہر صورت بازیاب کرانے کا حکم
- ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا
- اسٹریٹجک مذاکرات؛ چین کی پاکستان کو خود مختاری اور مسئلہ کشمیر پر حمایت کی یقین دہانی
- بانی پی ٹی آئی اور دوسری طرف سے ٹکراؤ ہوتا دیکھ رہا ہوں، منظوروسان
- لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج
- سندھ میں رواں برس 5 ماہ میں بچوں سمیت 150 شہری اغوا
- جاپان میں چلتی ٹرین کے اندر سانپ نکل آیا
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں خسرہ کیخلاف قوتِ مدافعت کم ہوتی ہے
- ایپل نے صارفین کے لیے آئی او ایس کی اپ ڈیٹ جاری کردی
- تاجر دوست ایپ کے تحت رجسٹرڈ نہ ہونیو الے تاجروں پر بھاری جرمانہ و سزا کی تجاویز
- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت منظور
- امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ یوکرین؛ نائٹ کلب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی جانتی ہے اسے کس کے پاؤں پکڑنے ہیں اسلیے وہ ہم سے مذاکرات نہیں چاہتی، بلاول
- ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟
- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
میرے والدہ سے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ، شمعون عباسی
کراچی: اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ میرے تعلقات اپنی والدہ سے اچھے نہیں تھے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکار اور ڈائرکٹر شمعون عباسی نے کہا کہ میری والدہ غصے کی تیز تھیں۔ ان سے میرے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔
اداکار نے کہا کہ والدین کی علیحدگی نے شخصیت پر اثر ڈالا۔ علیحدگی کے بعد والدہ کے ساتھ رہنے کی کوشش کی تاہم ان کے غصے اور مزاج کے باعث صرف ایک مہینے ہی رہ سکا۔ شاید والدہ سب کا غصہ میرے اوپر نکالتی تھیں۔
شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد نے دوسری شادی کرلی اور دوسری والدہ کے ساتھ میرے تعلقات اچھے رہے۔ وہ خوش مزاج خاتون تھیں اور میرے والد بھی ان کے ساتھ خوش تھے۔ میں ان کے آخری دنوں میں اپنی سوتیلی والدہ کی جتنی خدمت کرسکتا تھا کی۔
اداکار نے کہا میری والدہ کسی کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتی تھیں۔ وہ بیرون ملک بزنس کرتی تھیں اور اکیلی رہتی تھیں۔ مجھے ساری عمراس بات کا دکھ رہے گا کہ ان کے انتقال کے 2 روز بعد ان کی موت کا پتا چلا۔ جو لوگ ان سے روز رابطہ رکھتے تھے وہ کسی وجہ سے 2 دن نہیں مل سکے اور اسی دوران ان کا انتقال ہوا۔
اداکار نے کہا کہ اب میں اپنی شادی سے خوش ہوں۔ سابقہ شادیاں ناکام رہیں جس میں میری بھی کچھ غلطیاں تھیں۔ میں اب وہ غلطیاں دہرانا نہیں چاہتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔