- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
- خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
- بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
- پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے
- غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
- بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی
- اسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 سابق سرکاری ملازم گرفتار
- عمران خان نیب ترامیم کیس میں وڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش
- لکی مروت؛ خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے محکمہ تعلیم کے اہلکار سمیت 2 گرفتار
- اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کیخلاف درخواست خارج
'تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ' کی اداکارہ نے پروڈیوسر کیخلاف ہراسانی کا مقدمہ جیت لیا
ممبئی: مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں مسز روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ جینیفر مستری بنسیوال نے ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ جیت لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں جینیفر مستری نے اسیت کمار مودی کے خلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ ڈیڑھ ماہ قبل جینیفر کے حق میں سامنے آیا ہے۔
عدالت نے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کو حکم دیا ہے کہ وہ جینیفر کو 5 لاکھ روپے بطور تلافی ادا کریں اور ساتھ ہی وہ اداکارہ کے معاوضے کی 25 سے 30 لاکھ روپے کی رقم بھی ادا کریں۔
اس حوالے سے جینیفر مستری نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں مقدمہ جیت گئی ہوں، فیصلے کو گزرے 40 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں لیکن مجھے ابھی تک میری واجب الادا رقم ادا نہیں کی گئی۔
جینیفر مستری نے کہا کہ پروڈیوسر کے پاس میرے معاوضے کے 25 سے 30 لاکھ روپے ہیں لیکن ابھی تک اُنہوں نے مجھے یہ رقم نہیں دی۔
مزید پڑھیں: ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کی ببیتا اپنے حمل کی خبروں پر بول پڑیں
اداکارہ نے کہا کہ میں نے جنسی ہراسانی کیس میں ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے سربراہ سہیل رمانی اور ایگزیکٹو پروڈیوسر جتن بجاج کے ناموں کا بھی ذکر کیا تھا لیکن انہیں کوئی سزا نہیں دی گئی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے ان تینوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا لیکن سہیل اور جتن کو فیصلے میں شامل نہیں کیا گیا، اس لیے میں عدالت کے فیصلے پر خوش نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ سال 2008 سے ٹیلی وژن پر چل رہا ہے۔ تاہم بہت سے اداکار اس شو کو چھوڑ چکے ہیں، اس سے قبل ڈرامے میں تارک مہتا کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے بھی شو کے میکرز کے خلاف واجبات ادا نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔