- جج کی دہری شہریت پر ایم کیو ایم، ن لیگ اور آئی پی پی اراکین قومی اسمبلی کی تنقید
- مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا اشارہ دے دیا
- فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس، سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
- خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق
- تاجر دوست اسکیم پر عملدرآمد کیلیے 6 بڑے شہروں کے ڈپٹی کمشنرز کو اہم مراسلہ جاری
- پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم
- عرب ممالک کا سربراہی اجلاس، فلسطین میں جارحیت فوری روکنے کا مطالبہ
- ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز کا اضافہ
- بلوچستان حکومت کا نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلیے فیسلیٹیشن سینٹرز بحال کرنے کا فیصلہ
- سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- ’فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی‘: عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقا کے دلائل مکمل
- بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشری بی بی نے خون دینے سے انکار کردیا
- نیلم جہلم پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ؛ ذمہ داروں کے تعین کیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا اعلان
- آزاد کشمیر میں ہونے والی کشیدگی میں ہمسایہ ملک کا تعلق نکل رہا ہے، وفاقی وزیرداخلہ
- میں اپنے قانونی پیسے سے جہاں چاہوں آج بھی سرمایہ کاری کروں گا، محسن نقوی
- غزہ پر فوجی حکمرانی کا خواب؛ اسرائیلی کابینہ میں پھوٹ پڑ گئی
- قومی اسمبلی اجلاس: طارق بشیر نے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر معافی مانگ لی
- پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا
ماسکو حملہ کے بعد تاحال 95 سے زائد افراد لاپتہ ہیں، رپورٹ
ماسکو: روسی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکو کے سٹی ہال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد سے 95 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی تعلق رکھنے والے خبررساں ادارہ بازا نے دعویٰ کیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے اپنے رشتہ داروں کے لاپتہ ہونے کی اپیلوں کی بنیاد پر ایمرجنسی سروس کی ترتیب دی گئی فہرست میں 95 سے زائد افراد کا سراغ تاحال نہیں مل سکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فہرست میں وہ نام شامل ہیں جن تک ان کے رشتہ داروں کی دہشت گردوں کے حملے کے بعد اب تک رسائی نہیں ہوئی جبکہ ان کے نام زخمیوں یا ہلاک افراد کی فہرست میں نہیں ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ ان میں چند افراد جاں بحق ہوگئے ہیں لیکن تاحال ان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
روسی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ حملہ 4 شوٹرز نے آٹومیٹک ہتھیار کلاشنکوف کا استعمال کرتے ہوئے کیا اور جائے وقوع پر 500 سے زائد خول ملے ہیں۔
خبررساں ادارے نے بتایا کہ ماسکو میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے وقت موسیقی کے پروگرام میں 6 ہزار 200 افراد موجود تھے اور عمارت کی چھت گرنے سے قبل وہاں 200 سے زائد افراد موجود تھے۔
ماسکو حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہریوں کی جانب سے اب تک ہلاک افراد کی تعداد کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور جانی نقصان کی مصدقہ اور حتمی فہرست کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اپنے پیاروں کے نام لے کر پوچھ رہے ہیں کیا فہرست میں یہ نام موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔