- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
- سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری
- پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، آرمی چیف
- جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم
- نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کیلیے حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں میں گروپ بنانے پر اتفاق
- 40 فیصد کینسر کے کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے، تحقیق
- سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں تین روز تک قیدیوں سے ملاقات پر پابندی
- سندھ میں گندم کی پیداوار 42 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد رہی، وزیر خوراک
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گر گئی
- برازیل میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں
- ہوائی جہاز میں سامان رکھنے کی جگہ پر مسافر خاتون نے اپنا بستر لگا لیا
بگ باس سیزن 8 میں سلمان خان ہفتے کا معاوضہ 5 سے 6 کروڑ لیں گے
ممبئی: بھارت کے مشہور اور متنازع ٹی وی شو ’’بگ باس ‘‘ کے سیزن 8 کے لیے بالآخر اداکار سلمان خان ہی کو میزبان چن لیا گیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ اب بگ باس کی میزبانی کا معاوضہ ایک ہفتے کا 5 سے 6 کروڑ تک لیں گے۔
بگ باس کے اس نئے سیزن کی میزبانی کے لیے سلمان خان کے انکار پر پہلے بہت سے سرکردہ نام گزشتہ دنوں گردش کرتے رہے، یہ بھی سننے میں آیا تھا کہ اس میزبانی کے لیے شاہ رخ خان‘ رنبیر کپور، رنویر سنگھ اور ہریتک روشن بھی دوڑ میں شامل تھے۔ مگر اب یہ طے ہوا ہے کہ سلمان خان ہی نئے سیزن کی میزبانی کریں گے اور جو نیا ہے وہ یہ کہ اس مرتبہ سلمان خان کو ایک ہفتے کا معاوضہ 5 سے 6 کروڑ دیا جائے گا۔ ایک ذرائع کے مطابق ’’اگلے سیزن کے لیے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب بگ باس کے آٹھویں سیزن کے لیے سلمان خان ہی واپس آ رہے ہیں‘ گزشتہ برس سلمان نے ایک ہفتے کا معاوضہ 2 سے 3 کروڑ لیا تھا اب اس کی فیس ڈبل ہوگئی ہے اور وہ اس مرتبہ فی ہفتہ 5 سے 6 کروڑ لیں گے‘‘۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ سیزن پچھلے سیزن کی نسبت بہت بڑا ہوگا‘ اور ایک اور ذرائع نے بتایا کہ اس مرتبہ شو کو مختلف اوقات میں آن ایئر کیا جائے گا۔ اداکار کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ سلمان اپنی مصروفیات کے باوجود اس شو میں واپس آنے کے لیے راضی ہوگئے ہیں ’’ان کی تاریخیں آنے والے دنوں میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوگا‘ ہر کوئی انھیں شو میں واپس آنے کی خواہش رکھتا ہے‘‘۔ اس موقع پر سلمان خان اور چینل کی ترجمان سے اس شو سے متعلق فوری طور پر بات نہ ہوسکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔