بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مٹی کا تودا گرنے سے 17 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 30 جولائی 2014
موسلا دھار  بارش کے باعث مٹی کا تودا گرنے سے 40 سے زائد مکانات  ملبے تلے دب گئے،بھارتی میڈیا،فوٹو:فائل

موسلا دھار بارش کے باعث مٹی کا تودا گرنے سے 40 سے زائد مکانات ملبے تلے دب گئے،بھارتی میڈیا،فوٹو:فائل

پونے: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے  گاؤں میں مٹی کا تودا گرنے سے 17 افراد ہلاک جبکہ 155 سے زائد ملبے تلے دب گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے کے گاؤں میں  موسلا دھار  بارش کے باعث مٹی کا تودا گر گیا جس کے نتیجے میں 40 سے زائد مکانات  ملبے تلے دب گئے جس کے باعث 17افراد ہلاک ہوگئے۔  مقامی حکام کے مطابق مٹی کے تودے تلے 155 سے زائد  افراد پھنسے ہوئے ہیں جس میں 61 خواتین اور60 بچے بھی شامل ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں  اضافے کا خدشہ ہے،ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کی مدد سےامدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔