- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
- آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی
- یونان میں پاکستانی نے ہم وطن کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا
- لکی مروت میں جاری آپریشن 36 گھنٹوں بعد مکمل، دو دہشت گرد ہلاک
- صدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
- ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیر خزانہ
- انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت 14 افراد بہہ گئے
- دوسرا ٹی20؛ کیا عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
- کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
- کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ سے شہری جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
- کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع
برطانیہ میں مرغی کے گوشت میں زہریلے بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف
لندن: برطانیہ میں 70 فیصد تازہ مرغی کے گوشت میں زہریلے غذائی بیکٹیریا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
برطانوی سرکاری فوڈ اسٹینڈرڈ ایجنسی (ایف ایس اے) نے خبردار کیا ہے کہ دکانوں پرفروخت ہونے والا مرغیوں کا 70 فیصد گوشت انسانی صحت کے لیے نقصان دہے کیونکہ اس میں فوڈ پوائزنگ بگ کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ ایجنسی کے کہنا ہے کہ 18 فیصد گوشت میں تو انتہائی اونچے درجے کا زہریلا مواد ’کیمپی لوبیکٹر‘ موجود ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ کوئی بھی سپر مارکیٹ ایسی نہ تھی جو انڈسٹری اسٹینڈرڈ کے مطابق اس بیکٹیریا کو کم کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہو، ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ بیکٹریا اگرچہ کسی حد تک مرغی پکانے کے بعد مرجاتا ہے تاہم پھر بھی پورے ملک میں ہر سال 2 لاکھ 80 ہزار افراد اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ایجنسی کا کہنا تھا کہ اسے مرغیوں کے گوشت کے نمونوں کا تجزیہ ایک سال تک کرنا تھا لیکن 6 ماہ میں ہی یہ خطرناک صورت حال سامنے آگئی، برطانیہ کی سب سے بڑی سپرمارکیٹ ’’اسڈا‘‘ میں بکنے والا 78 فیصد مرغی کا گوشت اس بیکیٹریا سے متاثر ہوتا ہے جب کہ اس میں سے 28 فیصد میں یہ بیکٹیریا انتہائی اونچے درجے میں پایا گیا۔
دوسری جانب دیگر سپر مارکیٹ بھی اس سے کچھ ہی پیچھے ہیں یہاں 64 فیصد گوشت میں ’’کیمپی لو بیکٹر‘‘ کی موجودگی سامنے آئی ہے۔ ایجنسی کے ڈائریکٹر اسٹیو ویئرن کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ فوڈ انڈسٹری بالخصوص ریٹیلرز کو اس بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔