- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
سوئی ناردرن نے ٹائٹل فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی
کراچی: سوئی ناردرن گیس نے قائد اعظم ٹرافی میں ٹائٹل فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی،کپتان توفیق عمر نے ٹرافی اور 25 لاکھ روپے کا انعام وصول کیا۔
نیشنل بینک کوگولڈ لیگ فائنل کی پہلی اننگز کا خسارہ لے ڈوبا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیل کے پانچویں اور آخری دن بینک کی ٹیم اننگز کی شکست سے بچ نکلی، نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے رضا حسن نے سنچری داغ دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک نے جمعے کو 3 وکٹ پر275 رنز سے نامکمل دوسری اننگز دوبارہ شروع کی، اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے 26 رنز درکار تھے، کامران اکمل (137) گذشتہ اسکور میں صرف 7 رنز جوڑ کر پویلین لوٹ گئے، ذاتی اسکور میں22 رنز کا اضافہ کرکے سمیع اسلم 122 پر چلتے بنے۔
دونوں نے چوتھی وکٹ کیلیے220 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، 309 رنز پر اگلی 3 وکٹ گرنے کے بعد وہاب ریاض اور رضا حسن نے 8ویں وکٹ کی شراکت میں 86 رنز بناکر ٹیم کو بہتر پوزیشن پر لا کھڑا کیا، آخری دسویں وکٹ پر رضا حسن نے ضیا الحق کا ساتھ دے کر مزید 87 رنز جوڑ لیے، رضا حسن نے14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 123رنز بنائے، وہاب ریاض 36کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ ضیا الحق 28 پر ناٹ آؤٹ رہے، عمران علی نے85 رنز دیکر 5 شکار کیے۔
منظور خان کے ہاتھ 2 وکٹیں لگیں، فاتح ٹیم کو کامیابی کے لیے 208 رنز کا ہد ف ملا، جس نے 10 اوورز میں بلا نقصان 28 جوڑے تھے کہ میچ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا، اس طرح قواعد کے تحت پہلی اننگز میں 301 رنز کی برتری حاصل کرنیوالی سوئی ناردرن گیس نے ٹائٹل پر قبضہ کرلیا۔ تقریب تقسیم انعامات میں سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو اور کے سی سی اے کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی نے انعامات تقسیم کیے،کپتان توفیق عمر نے وننگ ٹرافی کے ساتھ25 لاکھ روپے کی انعامی رقم وصول کی، نیشنل بینک کے کپتان کامران اکمل نے رنرز اپ ٹرافی اور15 لاکھ روپے حاصل کیے، فائنل کے بہترین پلیئر فاتح ٹیم کے رضوان خان نے 50 ہزار روپے کا انعام پایا، اسی ٹیم کے نعیم الدین ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، پورٹ قاسم اتھارٹی کے سہیل خان بولر اور اسلام آباد کے زوہیب احمد بیسٹ آل راؤنڈر قرار پائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔