- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
کراچی: پاکستان کے انتہائی سستے کرایوں کی حامل ایئرلائن ’ فلائی جناح ‘ سول ایوی ایشن کی رینکنگ چارٹ میں بروقت روانگی اورعدم منسوخی میں ایک مرتبہ پھرپہلے نمبرپرآگئی۔
پاکستان میں سستے ٹکٹس کےذریعے ملکی وبین الاقوامی سطح پرمعیاری سفری سہولیات فراہم کرنے والی نجی ملکی ایئرلائن ’ فلائی جناح ‘ نے ایک مرتبہ پھرسول ایوی ایشن اتھارٹی (پاکستان) کی ایئرلائن رینکنگ چارٹ میں اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات اورکارکردگی فراہم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
سی اے اے کی جانب سے 2023 سے متعلق جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبرکے دوران فلائی جناح کی کارکردگی ڈومیسٹک پروازوں کی آمدورفت کے دوران دیگرملکی ایئرلائنوں کے مقابلے میں غیرمعمولی رہی۔
فلائی جناح کے فضائی آپریشن کے دوران پروازوں کی بروقت روانگی کا تناسب 84.47فیصد جبکہ غیرمعمولی انتظامی امورکے دوران قاعدے قوانین کی پابندی اورپروازوں کی عدم منسوخی کا تناسب 98.37فیصد رہا۔
انتظامیہ فلائی جناح کے مطابق یہ اعزاز انتہائی فخراورخوشی کا باعث ہےکہ ایک مرتبہ پھرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی رینکنگ فہرست میں کامیاب فضائی آپریشن کے دوران صف اول میں شمارہوا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وقت کی پابندی اوردیگرفضائی سہولیات کی بنا پرمسافروں کا بھروسہ بہترین خدمات فراہم کرنے کا عملی ثبوت ہے، فلائی جناح مستقبل میں بھی اپنی سابقہ کارکردگی کامعیار برقراررکھتے ہوئے،مسافروں کے آرادم دہ فضائی سفرکے لیے خوب سے خوب ترکی جستجو پرکاربند رہے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔