پاکستان میں اکشے کمار کی فلم ’’بے بی‘‘ کی نمائش پر پابندی لگادی گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 23 جنوری 2015
فلم 23 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جانی تھی لیکن مسلمان مخالف فلم ہونے پراس کی  پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی فوٹو:فائل

فلم 23 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جانی تھی لیکن مسلمان مخالف فلم ہونے پراس کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی فوٹو:فائل

کراچی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’’بے بی‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی۔

بھارتی اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’’بے بی‘‘ جو کہ پاکستان بھر میں 23 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی لیکن مسلمان مخالف فلم ہونے پر اس کی  ملک بھر میں نمائش پر پابندی لگادی گئی ہے۔ پاکستان سینسر بورڈ کے مطابق فلم میں مسلمانوں کے کرداروں کو نہ صرف منفی انداز میں پیش کیا گیا بلکہ یہ تاثر دینے کی بھی کوشش  کی گئی ہے کہ صرف مسلمان ہی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں۔ سینسر بورڈ کا کہنا تھا کہ فلم میں دکھائی جانے والی ایسی ہی منفی باتوں کی وجہ سے  نہ صرف ملک بھر کے سینماؤں میں فلم کی نمائش پر پابندی لگادی گئی بلکہ فلم کی سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی صورت میں فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فلم ’’بے بی‘‘ میں اکشے کمار نے  جاسوس کا کردار ادا کیا ہے  جو  خطرناک دہشت گردوں کو پکڑتا ہے اس کے علاوہ فلم میں پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار اور رشید ناز نے بھی اداکاری کی ہے ۔

۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔