جنگجو تنظیم داعش نے یرغمال جاپانی شہری کا سر قلم کر دیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 جنوری 2015
رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، مغوی کا حکومت سے مطالبہ، فوٹو:فائل

رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، مغوی کا حکومت سے مطالبہ، فوٹو:فائل

بیروت: جنگجو تنظیم داعش نے چند روز قبل تاوان کی غرض سے اغوا کئے گئے  2 جاپانی شہریوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگجو تنظیم داعش نے چند روز قبل تاوان کی غرض سے اغوا کئے گئے دو جاپانی شہریوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا ہے۔ داعش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں چند روز قبل اغوا کئے گئے 2 جاپانی شہریوں میں سے ایک کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے اس کے ساتھی کا سر قلم کردیا گیا ہے اور اس کے قتل کے ذمہ دار جاپانی وزیراعظم اور حکومت ہے، یرغمالی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس کی رہائی کے لیے اغو کاروں کے مطالبے کو تسلیم کرے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل داعش نے جاپان کے دو شہریوں کو اغوا کرلیا تھا اور ان کی رہائی کے بدلے 72 گھنٹوں کے اندر 200 ملین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کی ڈیڈ لائن جمعہ کے روز ختم ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔