- ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار
- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
- پاکستان اور ایران کا غزہ پر مؤقف یکساں ہے، دفتر خارجہ
- پاسپورٹ غیر قانونی بلاک کیا تو ایف آئی اے کیخلاف کارروائی ہوگی، پشاور ہائیکورٹ
- شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا
- پنجاب میں 30 اپریل تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کا امکان
- پنجاب: اسموگ کے خاتمے کیلیے انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
- ملکی معاشی صورتحال اجتماعی کوششوں سے بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم
- کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فینز کو رُلا دیا
- پنجاب میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کے واقعات بڑھ گئے، انتظامیہ کی چشم پوشی
- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- زنگ آلود ذہن، ڈگری مافیا اور بے روزگاری
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
جرمن طیارہ معاون پائلٹ نے خود گرایا، فرانسیسی حکام کا انکشاف
پیرس: فرانسیسی حکام نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بلیک باکس سے حاصل ہونے والی معلومات کے بعد انکشاف کیا ہے کہ جرمن وِنگز کے گر کر تباہ ہونے والے طیارے کو معاون پائلٹ نے تباہ کیا۔
گزشتہ روز فرانس کے پہاڑوں میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے حادثے کی تفتیش کرنے والے فرانسیسی ماہر برائس روبن نے بلیک باکس سے ملنے والی آوازوں کا تجزیہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے کا پائلٹ کاک پٹ میں موجود نہیں تھا اور جب معاون کپتان کاک پِٹ میں تنہا رہ گیا تو اس نے دانستہ طور پر طیارے کی بلندی کم کرنا شروع کر دی اور جس وقت پائلٹ واپس کاک پِٹ میں آنے کی کوشش کر رہا تھا عین اس وقت کاک پِٹ کے اندرمکمل خاموشی تھی۔
حکام نے حادثے کی مزید وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ بلیک باکس میں ریکارڈ آوازوں سے واضح طور پر پتا چل رہا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل مسافروں کے چیخنے کی آوازیں آرہی تھیں جب کہ طیارہ جب زمین پر گرا تو اس وقت بھی کو پائلٹ زندہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ طیارے کے گرتے وقت پائلٹ نے معاون پائلٹ کو اس کا کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت دی اور عین اسی لمحے سیٹ کو پیچھے کرنے اور کاک پٹ کا دروازہ بند ہونے کی آواز سنائی دی جب کہ معاون پائلٹ نے کنٹرول سنبھالا اور جیسے ہی وہ تنہا ہوا اس نے فلائٹ مانیٹرنگ سسٹم پر جہاز کے نیچے اترنے کا بٹن دبا دیا جس سے پتا چلتا ہے کہ ایسی خطرناک جگہ پر جہاز کو نیچے کرنے کا عمل جان بوجھ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔
تفتیش کار نے بلیک باکس کی آوازوں کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ کے کہنے پر معاون پائلٹ کا کاک پٹ کا دروازہ نہ کھولنا حیرت انگیز تھا اور پھر اس کا بلندی سے نیچے آنے کا بٹن دبانا سوائے جہاز کو تباہ کرنے کے ارادے کے کچھ اور نہیں لگتا تاہم معاون پائلٹ کے شدت پسندوں سے تعلق کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
واضح رہے کہ جرمنی کا مسافر طیارہ منگل کے روز بارسلونا سے ڈزلڈورف جاتے ہوئے فرانس کے پہاڑی سلسلے ’’فرنچ ایلپس‘‘ پرگر کر تباہ ہو گیا تھا جب کہ حادثے میں طیارے کے عملے سمیت 144 افراد ہلاک ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔