ورلڈ کپ میں کرس گیل سب سے زیادہ چھکے اور مارٹن گپٹل چوکے مارنے والے کھلاڑی

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2015
ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں کل 463 چھکے مارے گئے۔ فوٹو: فائل

ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں کل 463 چھکے مارے گئے۔ فوٹو: فائل

میلبورن: آئی سی سی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سب سے زیادہ چھکے اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل سب سے زیادہ چوکے مارنے والے کھلاڑی رہے۔

ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں کل 463 چھکے مارے گئے جن میں سے جارحانہ مزاج رکھنے والے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 6 اننگز میں مجموعی طور پر 26 چھکے مار کر تمام بڑے بلے بازوں کو اس دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا جب کہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈیویلئرز 21 چھکے مار کر اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر رہے۔

آئی سی سی کے اس میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے چوکوں کے دریا میں خوب ہاتھ بھگوئے اور 9 اننگز میں مجموعی طور پر 59 چوکے مارے جب کہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا 7 اننگز میں 57 چوکے مار کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔