حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ویب ڈیسک  منگل 31 مارچ 2015

اسلام آباد: حکومت نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اوگرا کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منطور کرلی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول 74.29 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہوگا جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.25 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 86.86 روپے ہوگئی ہے جب کہ ایچ او  بی سی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔